جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں مانسون کے دوران اب تک اوسط سے کم بارش کی صورت میں زراعت اور پینے کے پانی کے انتظام کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔ اشوک گہلوت کل وزیراعلی کی رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، امداد اور شہریوں کی حفاطت، زراعت، آبی وسائل اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے کے افسران کے ساتھ مانسون کی تیاریوں، فصلوں کی بوائی، پینے کے پانی وغیرہ کی صورت حال سے متعلق جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ پرتاپ گڑھ اور جیسلمیر کو چھوڑ کر فی الحال تقریباً سبھی ضلعوں میں معمول سے کم بارش ہونا تشویش کی بات ہے، لیکن ہمیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ صورتحال بہتر ہوگی اور اس بار بھی مانسون اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی ژالہ باری یا زیادہ بارش جیسی صورتحال کے سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے پوری تیاریاں رکھیں۔ ضلع کلیکٹروں کو پینے کے پانی، بارش کے دوران حادثوں، سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کے ساتھ ہی ہنگامی فنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
میٹنگ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر بی ڈی کلّا نے کہا کہ آبی تحفظ کے کاموں کو زیادہ ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے عمارتوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ نظام قائم کرکے پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں پانی کی بچت کے لئے کسانوں کو بوند بوند اور فواروں سے سنچائی کا طریقہ اختیار کرنے کی جانب راغب کرنے پر زور دیا جائے۔
Published: undefined
چیف سکریٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور راحت آنند کمار نے ریاست میں بارش کی موجودہ صورتحال اور سیلاب اور بارش سے متعلق آفات سے بچاؤ کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ 25 جولائی تک ریاست میں معمول سے 32 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔ اگرچہ محکمہ موسمیات نے 26 جولائی سے 28 جولائی تک کئی ضلعوں میں اچھی بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ اس سے بارش کی اوسط میں سدھار آنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز