قومی خبریں

حکومت ہند کا وکی پیڈیا کو نوٹس، جھوٹی اور غلط معلومات فراہم کرنے پر جواب طلب

حکومت ہند نے وکی پیڈیا کو خط لکھ کر جھوٹی اور غلط معلومات فراہم کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ ایڈیٹرز کے ایک محدود گروپ کا مواد پر زیادہ کنٹرول ہونے کی وجہ سے یہ غیر جانبدار نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>وکی پیڈیا</p></div>

وکی پیڈیا

 

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بُک پر ایکشن لینے کے بعد اب مرکزی حکومت نے وکی پیڈیا کو نوٹس بھیج دیا ہے۔ حکومت نے وکی پیڈیا کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس سے کچھ شکایت پر جواب طلب کیا ہے۔ وکی پیڈیا پر الزام ہے کہ وہ متعصب اور غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔ پلیٹ فارم سے یہ سوال بھی کیا گیا ہے کہ اسے ’ثالث‘ کے بجائے 'پبلشر' کیوں تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

جانکاری کے مطابق، انٹرنیٹ انسائیکلوپیڈیا کو لکھے گئے خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایڈیٹرز کے ایک محدود گروپ کا مواد پر زیادہ کنٹرول ہے، جس کی وجہ سے مواد غیر جانبدار نہیں ہے۔

Published: undefined

وکی پیڈیا کو نوٹس کا یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں چل رہی ایک قانونی لڑائی کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں نیوز ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے ان صارفین کے بارے میں جانکاری مانگی ہے جنہوں نے فرم کے بارے میں ایک اندراج میں تبدیلی کی تھی۔ حالانکہ، ابھی تک نہ تو وکی پیڈیا اور نہ ہی حکومت ہند کی طرف سے اس سے متعلق کوئی آفیشل بیان جاری کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ذرائع کے حوالے سے ملی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وکی پیڈیا ایک فری پلیٹ فارم ہے جہاں سے دنیا بھر کے لوگ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ حالانکہ، یہاں دی گئی معلومات کچھ ہی لوگوں کے ذریعہ لکھی جاتی ہیں، اس لیے ان میں کچھ غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ وکی پیڈیا کی شروعات 2001 میں انگریزی زبان میں ہوئی تھی، جبکہ ہندی وکی پیڈیا 2003 اور اردو 2004 میں شروع کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined