سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے، وہیں حکومت ہند جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مین اسٹریم قیادت ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 70 سال تک ہندوستان کے لئے جدوجہد کی ہے۔
Published: undefined
التجا مفتی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جہاں پاکستان گیلانی صاحب کو اعلیٰ سویلین ایوارڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے وہیں حکومت ہند جموں وکشمیر میں مین اسٹریم قیادت کو بدنام اور تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ یہ وہ مین اسٹریم قیادت ہے جس نے 70 سال تک ہندوستان کے لئے جدوجہد کی ہے۔ مین اسٹریم میں پائی جانے والی اختلاف رائے کی آواز کو ختم کرنے کی اجتماعی کوششیں قابل ملامت ہیں'۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سینیٹ یا پارلیمان کے ایوان بالا میں معمر حریت لیڈر سید علی گیلانی کو ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ 'نشان پاکستان' سے نوازنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور ہوئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کو طویل خدمات اور قربانیوں پر نشان پاکستان سے نوازا جائے اور ان کی جدوجہد کو قومی و صوبائی تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریب بننے والی یونیورسٹی کو سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز