قومی خبریں

انلاک 5.0 کی گائڈلائنس کا اعلان آج ممکن، کیا سنیما ہال کھول دیئے جائیں گے؟

آج31 اکتوبر تک کے لئے انلاک کرنے کی نئی رہنما ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں، اس میں دیکھنا ہوگا کہ کیا حکومت سنیما ہال کھولنے کی اجازت دے گی۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وبا کے دوران حکومت کی جانب سے جو ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اس میں دھیرے دھیرے نرمی کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس میں ابھی تک چار مرتبہ انلاک کرنے کے لئے رہنما ہدایات جاری کی جا چکی ہیں اور آج امکان ہے کہ انلاک 5.0 کے لئے رہنما ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے معیشت کو پٹری پر لانے کا حکومت پر زبردست دباؤ ہےاس لئے آج 31 اکتوبر تک کے لئے مزید نرمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ہمیں یہاں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اکتوبر سے ہی ہندوستان میں تیوہاروں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے جو کافی لمبے وقت تک چلتا ہے اور یہی موقع ہے جب ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہو تی ہیں۔اس لئے آج اعلان ہونے والی رہنما ہدایات پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کہ حکومت کن کن چیزوں میں رعایت دیتی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ وزارت داخلہ نے کچھ رعایتوں کا اعلان کیا تھا اور کافی حد تک عوام کو اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے راحت دی تھی۔ گزشتہ ماہ ہوئے انلاک کے اعلان میں میٹرو خدمات کے شروع کیے جانے کا اعلان بہت ہی بڑا تھا اور اس سے بڑے شہروں میں کافی راحت ملی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے بہت سے عوامی مقامات پر سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ حکومت نے مالس، سیلون، ریسٹورینٹ، جم وغیرہ کو پہلے ہی کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ابھی سنیما ہال، سوئمنگ پول، انٹرٹینمنٹ پارک وغیرہ کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے آج سب کی نظریں اس پر لگی ہیں کہ کیا حکومت ان کو کھولنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔ ملٹیپلیکس ایسوسی ایسشن آف انڈیا نے پہلے ہی کئی مرتبہ حکومت سے سنیما ہال کھولنے کی درخواست کی ہوئی ہے۔ یہاں یہ بات غور کرنے کی ہے کہ 21 ستمبر سے اوپن ائیر تھیئٹر کھولے جانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے مغربی بنگال میں پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ یکم اکتوبر سے محدود تعداد کے ساتھ سنیما ہال کھول دئے جائیں گے ۔مغربی بنگال حکومت کچھ اور بھی رعایتوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined