نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سینئر لیڈر کنور دانش علی نے حکومت پر اردو زبان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد دور درشن پر نشر ہونے والے انگریزی اور ہندی بلیٹن کو معمول پر لایا گیا، لیکن اردو کی صرف دو بلیٹن ہی نشریات ہو رہی ہیں۔
Published: undefined
امروہہ سے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے اس سلسلے میں وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا اور کہا کہ اردو اس ملک کی بیٹی ہے، کروڑوں لوگ اس سے محبت کرتے ہیں لیکن دوردرشن اس کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کر رہا ہے۔ کورونا کے دور میں اردو نیوز بلیٹن کی تعداد روزانہ 10 سے کم کر کے صرف دو کر دی گئی تھی لیکن سب کچھ نارمل ہونے کے باوجود اسے ابھی تک بحال نہیں کیا جا سکا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وہ پہلے بھی متعلقہ وزارت کو خط لکھ چکے ہیں لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ دوردرشن کا اردو بلیٹن اردو زبان سے محبت کرنے والے ملک کے کروڑوں لوگوں کے لیے معلومات کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور وہ طویل عرصے سے اس خدمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے دور درشن کے اردو چینل پر نشر ہونے والے اردو بلیٹن کو کورونا کے دور سے پہلے کی طرح بحال کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز