نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی سرکار نے کھاد کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں پر 20 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسان مخالف ہے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے آفات کی گھڑی میں کھاد کی قیمتوں میں 20 ہزار کروڑ روپے اضافہ کرکے محنت کش کسانوں سے لوٹ مار کی ہے اور وہ زراعت کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ زرعی آبادی کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 14.64 کروڑ کسان ہیں جو تقریبا 15 15.78 کروڑ ایکڑ پر کاشت کرتے ہیں۔ گزشتہ 6،5 برسوں میں مودی سرکار نے کسانوں پر پہلے 15000 روپے فی ہیکٹر کا بوجھ ڈال کر زرعی مصنوعات میں استعمال ہونے والی ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب کورونا کے بحران میں ، ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی قیمتیں کسان کی کمر توڑ رہی ہے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ 2014 میں ڈی آئی پی کھاد کے ایک بیگ کی قیمت 1،075 روپے تھی جو اب بڑھ کر 1،900 روپے ہوگئی ہے ، یعنی قیمت چھ برسوں میں دوگنی ہوگئی ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ این پی کے ایس یعنی نائٹروجن، فاسفورس اور سلفر کی کھادوں کی قیمتوں میں بھی بے اناپ شناپ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے 50 کلوگرام بیگ کی قیمت 1175 روپے سے بڑھا کر 1775 روپے کردی گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کمپلیکس فرٹیلائزر کی قیمت 925 روپے فی بیگ سے بڑھا کر 1350 روپے اور 12:32:16 والے بیگ کی قیمت 1185 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کردی گئی ہے۔ پوٹاش کھاد کے 50 کلوگرام بیگ کی قیمت 450 فی بیگ سے بڑھا کر 825 روپے فی بیگ کردی گئی ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے بتایا کہ 6،5 برسوں میں پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں نے ’پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا‘ سے 26 ہزار کروڑ کا منافع حاصل کیا۔ اس حکومت نے فروری 2015 میں سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرکے کہا تھا کہ لاگت کا 50 فیصد کبھی بھی کسانوں کو نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے کسانوں سے وعدہ کرکے ہی اقتدار حاصل کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ قرض معافی کے نام پر اس حکومت نے کسانوں کی طرف منہ موڑ لیا ہے جبکہ بڑی کمپنیوں کے 777800 کروڑ روپے کے قرض معاف کیے گئے لیکن کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ کسانوں سے ہونے والی اس لوٹ مار کو روکا جائے اور کھاد کی بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined