قومی خبریں

’حکومت اقلیت مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے‘، مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنے پر چدمبرم کا بیان

سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اقلیتی طلبا کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو منسوخ کرنے اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی دینے کا حکومت کا فیصلہ منمانا اور غیر معقول ہے۔

پی چدمبرم، تصویر آئی اے این ایس
پی چدمبرم، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر مرکز پر حملہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ جیسی مختلف اسکیمیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔ ایسے میں حکومت نے مالی سال 2022-23 میں مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ اقلیتی طلبا کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی کو منسوخ کرنے کا حکومت کا فیصلہ منمانا اور غیر معقول ہے۔ حکومت کی جانب سے بہت سی اسکیموں کو چلانے کی دلیل پر چدمبرم نے لکھا کہ کیا یہ فیلوشپ اور سبسڈی تھی، جو دوسری اسکیموں کی طرح تھی؟ چدمبرم نے لکھا کہ منریگا پی ایم کسان کی طرح ہے، اولڈ ایج پنشن بھی منریگا کی طرح ہے اور ایسی درجنوں اسکیمیں ہیں جو چل رہی ہیں۔

Published: undefined

چدمبرم نے الزام لگایا کہ حکومت اقلیتی طلبا کی زندگی کو مشکل بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے اور کھلے عام اپنی اقلیت مخالف پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، گویا یہ اس کی عزت کا معاملہ ہو! چدمبرم نے اسے شرمناک قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined