لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مشرقی اترپردیش میں شدید بارش و سیلاب سے آئی تباہی پر اپنی فکر کا اظہار کرتے ہوئے گاندھی جینتی کو پوری سادگی سے منانے اور مختلف پروگراموں پر خرچ ہونے والی رقم کو سیلاب متأثرین کے مدد میں لگانے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے منگل کو یک بعد دیگر کیے گئے اپنے تین ٹوئٹ میں مشرقی اترپردیش میں آئے سیلاب اور پانی بھرنے کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جاجب سے سیلاب متأثرین کے لئے مناسب اقدام نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
Published: undefined
بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’بھاری بارش سے یو پی کے خاص کر پوروانچل خطے کے اضلاع میں تقریباً 100 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں خاندانوں کی زندگی سیلاب اور پانی بھرنے کی وجہ سے کافی بدحال ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ان متأثرین کے لئے کیے جانے والے راحتی اقدام کے معاملے میں سرکار کی تساہلی کی ہرجانب شکایت عام ہے۔ حکومت فوراً دھیان دے تو بہتر ہوگا۔
Published: undefined
بی ایس پی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ’’ ساتھ ہی ساتھ سیلاب سے پوروانچل میں کھیتی۔کسانی بھی کافی زیادہ متأثر ہوئی ہے۔ جس پر مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کو فوراً پورا دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ ورنہ غریبی و بےروزگاری وغیرہ کی شدید مشکلات جھیل رہے ان افراد کی زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔
Published: undefined
مایاوتی نے کہا کہ ’’خالص عوامی مفاد اور عوامی فلاح وبہبود میں کیا یہ مناسب نہ ہوگا کہ گاندھی جینتی کو دھوم دھام کے بجائے پوری سادگی و سنجیدگی سے منایا جائے اور جینتی کے مختلف پروگراموں پر خرچ ہونے والے سرکاری و غیر سرکاری رقوم کو بچا کر انہیں زیادہ ضرورت مند لاکھوں سیلاب متأثرین کے درمیان تقسیم کر دیا جائے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے خاص کو اودھ و پوروانچل کے زیادہ تر علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے رک رک کر ہو رہی بارش نے عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے اب تک 100 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہونے پرمجبور ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined