نئی دہلی: یوم آئین پر منعقدہ سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لینے پر کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مسلسل آئینی اداروں پر نقصان پہنچا رہی ہے۔ آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کر کے آئینی نظام کو تباہ کیا جا رہا ہے اس لئے کانگریس اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا۔
Published: undefined
کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں ملتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے کچھ دن پہلے آرڈی ننس لاکر قانون بنایا جارہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قانون بنا رہی ہے۔ قانون کا خاکہ بنانے کے عمل میں اپوزیشن کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے اس لئے حکومت کو ایوان میں منظور قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ زرعی قوانین بنے ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا اور اس پر کسانوں نے ایک سال تک تحریک چلائی اور حکومت کو قانون واپس لینا پڑا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ اجلاس سے پہلے حکومت ہمیشہ ایسا کام کرتی ہے جس سے حالات کشیدہ ہوتے ہیں اور حکومت کو پھر اپنے قدم پیچھے کھینچنے پڑتے ہیں۔ ایسا حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اسے اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہئے اور سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز