نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ چین ہماری سرحد میں دراندازی کرکے تعمیراتی کام کر رہا ہے لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی اور جھوٹ بول کر ملک کو گمراہ کیا جا رہا ہے، کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اسپیشل پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اروناچل پردیش میں ہندوستانی سرحد میں 6-7 کلومیٹر کے اندر تعمیراتی کام کرکے گاوں آباد کر رہا ہے، لیکن وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اصلیت پر پردہ ڈال کر کہتے ہیں کہ ملک کی سرحد میں کسی کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ چین نے جنوری میں جس جگہ گاوں آباد کیا تھا اس سے 93 کلومیٹر دور ہاور ندوستانی سرحد میں چھ سات کلومیٹر اندر گاوں آباد کر دیا ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی اس بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور حکومت کی طرف سے متضاد بیانات آ رہے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اس تعمیراتی کام کی فوٹو دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ جو زمین کچھ مہینے پہلے خالی تھی وہاں اب عمارت بن گئی ہے۔ دنیا کی اہم ایجنسیاں سیٹلائٹ تصاویر دے کر بتا رہی ہیں کہ چین دراندازی کر رہا ہے لیکن حکومت حقیقت چھپا رہی ہے۔
Published: undefined
ابھیشیک منو سنگھوی نے حکومت سے قومی سلامتی کے معاملے پر ملک کے عوام کو گمراہ نہیں کرنے کی درخواست کر تے ہوئے کہا کہ چین کے خلاف حکمت عملی بنانے میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined