نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سب کچھ فروخت کر رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے، اس لئے لوگوں کو خود اس وبا سے بچاؤ سے کے لئے فکر کرنی ہوگی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ وباء کی اگلی لہر کے خطرے سے بچنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام کو رفتار دینا ضروری ہے۔ برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں کیونکہ حکومت ہند سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے‘‘۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے معاملوں میں قریب 23 فیصد کا اضافہ درج کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46164 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 607 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد ابھی بھی 333725 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined