قومی خبریں

امن پسند مظاہرین کو بلڈوزر سے سزا دے رہی ہے حکومت: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جس کی وجہ سے ملک میں حالات بگڑے اور دنیا بھر سے سخت تبصرے آئے وہ سیکورٹی کے گھیرے میں ہے اور بغیر جانچ کے 'راکششی بلڈوزر' سے رام راجیہ کو کچلا جا رہا ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے مظاہرے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ محمد جاوید احمد عرف جاوید پمپ کے گھر کو بلڈوزر سے اتوار کو زمین دوز کئے جانے کی کارروائی کو تفریقانہ قرار دیتے ہوئے اسے انصاف کے خلاف بتایا۔

Published: undefined

پریاگ راج میں مقامی انتظامیہ کے ذریعہ جاوید کے گھر کو غیر قانون تعمیر کا نتیجہ بتا کر اسے منہدم کرنے کی کارروائی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اکھلیش نے اس کاروائی کے پیچھے حکومت کی منشی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جس کی وجہ سے ملک میں حالات بگڑے اور دنیا کی جانب سے سخت تبصرہ آیا وہ سیکورٹی کے گھیرے میں ہیں اور پرامن مظاہرین کو بغیر قانونی چارہ جوئی اور جانچ پڑتال کے بلڈوزر سے سزا دی جا رہی ہے۔ اس کی اجازت نہ ہماری تہذیب دیتی ہے، نہ مذہب، نہ قانون، نہ آئین۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ خلدآباد تھانہ علاقے میں واقع جاوید کی رہائش گاہ کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اتھارٹی کی منظوری کے بغیر بنائے جانے کے الزام میں مسمار کر دیا۔ اس معاملے میں ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بھی اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں پوری دنیا میں اترپردیش کی بدنامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پرامن مظاہرے کے جمہوری حق کی توہین کی گئی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو بغیر قانونی چارہ جوئی کے کسی کے مکان و دوکان کو بلڈوزر سے گرانا، نامعلوم کے نام پر معصوموں کی گرفتاری، مخصوص سماج کو خاطی ٹھہرانے کی کوششیں وغیرہ کی اجازت نہ تو ہماری تہذیب، نہ مذہب۔ قانون اور نہ ہی آئین دیتا ہے۔ اس کے پیش نظر انہوں نے ریاست کی گورنر سے مانگ کی ہے کہ وہ حالات کا خود نوٹس لے کر فوری سخت کارروائی کئے جانے کی ہدایت دیں جس سے ریاست میں امن و امان اور حکومت کی من مانی اور اقتدار کے غلط استعمال پر پابندی لگ سکے۔

Published: undefined

انہوں نے دلیل دی کہ نظم ونسق بنائے رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جس میں وہ پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ ہر شعبے میں اپنی ناکامی چھپانے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جھوٹے، قصے کہانیاں گڑھ کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ اکھلیش نے کہا کہ یہ بات ڈھکی۔ چھپی نہیں ہے کہ بی جے پی کی سیاست اس کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کی ہدایت پر نفرت اور سماج کو تقسیم کرنے کی رہتی ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حال ہی میں خوفناک عدم امن و امان کے واقعات پیش آئے ہیں اس کے پیچھے وہی سیاست ہے۔ بی جے پی بگڑے بول سے ایک بڑا سماج دلبرداشتہ ہوا۔ بی جے پی حکومت نے اس مایوس کن تنازع کے اختتام اور متعلقہ فریق کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ جس سے بحران کی کھائی مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ریاست کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کا رویہ اب بھی انصاف کے مطابق نہیں دکھائی دیتا ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جس کی وجہ سے ملک میں حالات بگڑے اور دنیا بھر سے سخت تبصرے آئے وہ سیکورٹی کے گھیرے میں ہے اور بغیرجانچ پڑتال کے روان کی مانند 'راکششی بلڈوزر' سے رام راجیہ کو کچلا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین جمہوریت، سماج واد کے ساتھ سیکولرزم کو منظوری دیتا ہے۔ یہ سبھی مذاہب کا احترام کرنے کا بھروسہ دیتا ہے۔ اترپردیش گنگا-جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔ ہم تمام تیوہاروں کو ایک ساتھ مل کر پوری ہم آہنگی کے ساتھ مناتے ہیں اورسماجی کاموں میں شریک ہوتے ہیں۔ اس یکتا کو توڑنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined