کسانوں کے بڑھتے غصہ کو دیکھتےہوئے مرکزی حکومت نے کسانوں کے نمائندوں سےآج سہ پہر تین بجے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور اس کے لئے حکومت نے کسان رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے زرعات نریندر سنگھ تومر نےکسانوں کو بات چیت کے لئےبلایا ہے۔کسان اس دعوت نامہ سے متعلق اپنی حکمت عملی طےکرنے کےلئے اب سے تھوڑی دیر میں یعنی آٹھ بجےایک میٹنگ کرنے جا رہےہیں۔
Published: 01 Dec 2020, 7:39 AM IST
واضح رہے نئے زرعی قانون کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں کسان سڑکوں پر ہیں اور ان کا احتجاج شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ حکومت نے پہلےانہیں روکنے کے لئے پانی کی بوچھاروں سے لے کر لاٹھی چارج تک کا استعمال کیا لیکن اب ان کے بڑھتی ناراضگی کو دیکھتے ہوئےانہیں بات چیت کے لئے مدعو کیاہے۔
Published: 01 Dec 2020, 7:39 AM IST
احتجاج کر رہے کسانوں نے کہا تھا کہ وہ چاہے کورونا سے مر جائیں لیکن وہ اپنےمطالبات منوا کر ہی واپس جائیں گے اور اس قانون کی واپسی سےکم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ کسانوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات مانےنہیں تو یہ تحریک مزید شدت اختیار کر لے گی۔کسانوں نے کہا ہےکہ یہ ایک تاریخی لڑائی ہے اور حکومت کو ان کی بات ماننی ہی پڑےگی۔
Published: 01 Dec 2020, 7:39 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Dec 2020, 7:39 AM IST
تصویر: پریس ریلیز