قومی خبریں

تہوار کے موسم میں پیاز مہنگی ہونے سے حکومت پریشان

دہلی-این سی آر کے خوردہ بازار میں پیاز ستر روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پیاز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ بھی خوردہ مہنگائی میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تہوار کے موسم میں پیاز کی قیمتیں صارفین کی آنکھوں میں آنسو لارہی ہیں۔ ایسے میں مرکزی حکومت نے پیاز کی مہنگی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ دہلی-این سی آر کے لوگوں کو مہنگی پیاز سے راحت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے مہاراشٹر کے ناسک سے این سی سی ایف کے ذریعے پیاز منگوایا ہے جسے تہوار کے موسم میں دہلی این سی آر میں رعایتی قیمتوں پر دیا جائے گا ۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس قدم سے تہوار کے موسم میں پیاز کی دستیابی بڑھانے میں مدد ملے گی اور قیمت کے محاذ پر بھی راحت ملے گی۔

Published: undefined

وزارت نے اعلان کیا ہے کہ 1600 میٹرک ٹن پیاز ناسک سے دہلی تک 42 بی سی این ویگنوں میں ریل کے ذریعے لائی جائے گی  جو کہ 53 ٹرکوں کے برابر ہے۔ یہ پیاز 20 اکتوبر 2024 تک دہلی پہنچنے کی امید ہے۔

Published: undefined

صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری ندھی کھرے نے کہا کہ پیاز کی نقل و حمل میں ریل کا استعمال ایک اہم قدم ہے اور پیاز کو تیزی سے ٹھکانے لگانے کے لیے دیگر مقامات کو بھی استعمال کیا جائے گا۔ پیاز کو لکھنؤ اور وارانسی کو بھی ریل کے ذریعہ سپلائی کیا جائے گا۔ صارفین کے امور کے محکمے نے وزارت ریلوے سے ناسک سے شمال مشرقی خطہ بشمول نیو جلپائی پوری، ڈبرو گڑھ، نیو تینسوکیا اور چنگساری میں پیاز بھیجنے کی اجازت طلب کی ہے۔ اس سے ملک کے کونے کونے میں مناسب قیمت پر پیاز کی دستیابی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined