قومی خبریں

حکومت نے 22 ہزار 810 کروڑ روپے کے ’خود انحصار بھارت روزگار یوجنا‘ کو دی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں خود انحصار بھارت روزگار یوجنا سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: روزگار کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے 22 ہزار 810 کروڑ روپے کی 'خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا' کو منظوری دی ہے، جس سے ماہانہ 15 ہزار سے کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 22 ہزار 810 کروڑ روپے خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا میں خرچ ہوں گے۔ یہ منصوبہ سال 2020 سے 2023 تک کے لیے ہوگا۔ رواں مالی سال میں 1584 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے تقریبا 58.5 لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے۔

Published: undefined

سنتوش گنگوار نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ ان آجر اداروں کو دیا جائے گا جن میں 1000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آنے والے اداروں میں حکومت ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ میں 24 فیصد حصہ اداکرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں گنگوار نے دعوی کیا کہ ملک میں منظم شعبے کے ملازمین کی تعداد 10 کروڑ ہوچکی ہے، جو سال 2014 میں چھ کروڑ تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined