قومی خبریں

خالصتانی تنظیموں سے وابستہ نو افراد دہشت گرد قرار

حکومت نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم اور دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس ‘پالیسی کے تحت یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

مرکزی وزارت داخلہ نے آج مختلف خالصتان تنظیموں سے وابستہ نو افراد کو ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے غیر قانونی سرگرمیاں ( تدارک) ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد قرار دے دیا۔ وزارت نے اس سے قبل بھی گزشتہ سال چار لوگوں کو اس قا نون کے تحت دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Published: undefined

خالصتانی تحریک سے وابستہ افراد جن کو آج دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’ببر خالصہ انٹرنیشنل ‘کے سربراہ وادوا سنگھ ببر ، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’ انڑنیشل سکھ یوتھ فیڈریشن‘ کا سربراہ لکھبیر سنگھ،پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم’ خالصتان زندہ باد فورس ‘ کا سربراہ رنجیت سنگھ ، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم خالصتان کمانڈو فورس کے سربراہ پرمجیت سنگھ ، جرمنی میں مقیم دہشت گرد تنظیم خالصتان زندہ باد فورس کا ایک اہم رکن بھوپندر سنگھ بھنڈا ، اور گورمیت بگا،امریکہ میں مقیم دہشت گرد تنظیم ’ سکھ فار جسٹس‘ کا سربراہ رکن گوروپتونت سنگھ ، کینیڈا میں مقیم خالصتان ٹائیگر فورس کا سربراہ ہردیپ سنگھ اور برطانیہ میں قائم دہشت گردی کی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کا سربراہ پرمجیت سنگھ شامل ہیں ۔

Published: undefined

یہ تمام افراد سرحد پار اور بیرونی سرزمین سے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہیں۔ اپنی ملک مخالف سرگرمیوں اور اورخالستان تحریکوں میں شامل ہو کر اور اس کی حمایت کے ذریعے پنجاب میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کر کے اپنے ناپاک عزائم سے ملک کوغیر مستحکم کرنے کی کوششیں کر چکے ہیں ۔

Published: undefined

حکومت نے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم اور دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس ‘پالیسی کے تحت یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

حکومت نے کسی شخص کو دہشت گرد نامزد کرنے کے التزامات کو شامل کرنے کے لئے اگست 2019 میں غیر قانونی سرگرمیاں ( تدارک) ایکٹ 1967 میں ترمیم کی تھی ۔ اس ترمیم سے قبل صرف تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم نامزد کیا جاسکتا تھا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ برس پارلیمنٹ میں اس پر ہونے والی بحث کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔ اس ترمیم کے بعد حکومت نے ستمبر 2019 میں بدنام زمانہ دہشت گردوں مولانا مسعود اظہر ، حافظ سعید ، ذکی الرحمن لکھوی اور دائود ابراہیم کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined