لکھنؤ: اتر پردیش کے زورآور لیڈر مختار انصاری کے خلاف حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں غازی پور کے مہوا باغ علاقے میں تقریباً 810 مربع میٹر زمین کو قرق کیا گیا ہے۔ یہ جائیداد مختار انصاری کی والدہ رابعہ بیگم کے نام پر درج ہے۔ اس زمین کی قیمت تقریباً 3.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ غازی پور کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر یہ کارروائی گینگسٹر ایکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ اراضی کو قرق کرنے کا اعلان صدر سرکل آفیسر اور صدر ایس ڈی ایم نے کیا ہے۔
Published: undefined
غازی پور ضلع میں اس سے پہلے بھی مختار انصاری اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ کےک نام پر درج کروڑوں روپے کی جائداد قرق کی گئی ہے۔ غازی پور کے علاوہ مؤ میں بھی مختار انصاری کے کاروبار کو نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے پہلے یوپی پولیس نے جیل میں قید مختار انصاری کے قریبی جگنو والیہ کی جائیداد ضبط کی تھی۔ پولیس کے مطابق بدنام زمانہ ملزم جگنو والیہ ریسٹورنٹ آپریٹر کے قتل کیس میں مفرور ہے اور اس پر 25 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جگنو والیا پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ریسٹورنٹ آپریٹر جسوندر سنگھ رومی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت کے حکم کے بعد بھی پیش نہ ہونے والے مفرور ملزم جگنو والیہ کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined