لکھنؤ: بی جے پی حکومت نے ملک میں ایک طرح سے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جو ان کی ناکامیوں پر سے نقاب اٹھا کر حقیقت کو اجاگر کرنے اور بولنے کی کوشش کرتا ہے، اس کے خلاف ملک کے ساتھ غداری جیسی کارروائی حقیقت کو دبانے و چھپانے کے لئے کی جاتی ہے، اب ملک کے چوتھے ستون پر سرکاری کارروائی کی جارہی ہے، جو انتہائی قابل مذمت اور جمہوریت و آئین کے خلاف ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں میڈیا پر مارے گئے انکم ٹیکس کے چھاپہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو حکومت کی تاناشاہی قرار دیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ چاروں جانب بھوک و بدعنوانی کا ماحول ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ ملک کا زیادہ تر گودی میڈیا صرف حکومت کی چاپلوسی و عوام کو گمراہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے اور جو میڈیا اس سے بچا اور حکومت کی پول کھول رہا ہے، تو اس کی آواز کو دبانے کے لئے انکم ٹیکس کا چھاپہ ڈلوایا جا رہا ہے، تاکہ خوفزدہ ہوکر خاموش ہو جائیں اور ان کی گود میں بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جن میڈیا گروپوں پر انکم ٹیکس کی کارروائی کی گئی ہے، وہ خائف ہونے والے نہیں، بلکہ ان کو جتنا دبایا جائے گا، اتنی زیادہ طاقت کے ساتھ ان کی آواز بلند ہو کر عوام کے درمیان جائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ کسان گزشتہ 8 ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہیں، جن کو اعلانیہ طور پر مرکزی وزیر کے ذریعہ خالصتانی، ملک دشمن و دہشت پسند قرار دے کر پروپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ سچ بولنے والوں پر سرکاری شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ حق کی آواز کو دبانے کے لئے اپوزیشن لیڈران کی جاسوسی، فرضی مقدمات، انکم ٹیکس کا چھاپہ، انصاف پسند اخباروں و چینل کے دفتروں اور تجارتی اداروں پر پولیس و ای ڈی کی چھاپہ ماری اور ان کو خائف کرنے کے لئے غیر مہذب طور سے حملوں کی بوچھار کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت جس طرح کا آمرانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ گزشتہ 7 سال کی مدت سے صرف اور صرف اقتدار کے گھمنڈ کے نشہ میں صاحب اقتدار جماعت بی جے پی کے کچھ سینئر سیاست دانوں کی کارکردگی فرعونی ذہن و سوچ کی ضامن بنتی جا رہی ہے۔ یہاں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ایجنسیز کو آگے لاکر عوام کے حقوق کو دبایا جا رہا ہے۔ پیس پارٹی سچ کو اجاگر کرنے والی میڈیا کے ساتھ ہے، اور کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری کارروائی کی مذمت کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined