کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان اب لوگ اس کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی تیز رفتاری کے ساتھ صحت یابی نے بھی لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف کچھ کم کیا ہے اور لوگوں میں کورونا ٹیسٹنگ کو بھی لے کر جھجک کم ہوئی ہے۔ اس درمیان کورونا سے جڑا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے لوگوں میں خوشگوار حیرانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں کورونا متاثرہ ایک 26 سالہ خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون گورکھپور ڈویژن کے دیوریا واقع گوری بازار کی رہنے والی ہے اور بدھ کے روز وہ دردِ زہ سے پریشان بابا راگھو داس میڈیکل کالج پہنچی تھی۔ بچوں کی پیدائش سے قبل جب حاملہ خاتون کا انٹیجن کِٹ سے کورونا کی جانچ کی گئی تو رپورٹ پازیٹو برآمد ہوئی۔ پھر کافی احتیاط کے ساتھ ڈیلیوری کرائی گئی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ماں اور تین بچے پوری طرح سے صحت مند ہیں جبکہ ایک کی حالت نازک ہے۔ سبھی نوزائیدہ بچوں کے نمونے کورونا جانچ کے لئے مائیکرو بائیولوجی میں بھیجے گئے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ بچوں میں کورونا وائرس کا اثر ہے یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز