قومی خبریں

گوپال گنج: شراب پینے اور بیچنے والوں کے خلاف آبکاری محکمہ کی سخت کارروائی، 54 افراد گرفتار

شراب پینے کے الزام میں 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور شراب فروخت کرنے کے الزام میں 20 لوگوں کی گرفتاری ہوئی، سبھی سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انھیں عدالت بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

شراب
شراب آئی اے این ایس

بہار میں شراب نوشی پر مکمل پابندی کے باوجود اکثر شراب نوشی کرتے ہوئے یا پھر غیر قانونی طور پر شراب بیچتے ہوئے لوگوں کی گرفتاری ہوتی رہی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کے ذریعہ کئی بار خصوصی کارروائی بھی کی گئی۔ کچھ ایسا ہی گوپال گنج میں 8 ستمبر (جمعہ) کو دیکھنے کو ملا جب محکمہ آبکاری کی ٹیم نے شراب کے کاروباریوں اور شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ آبکاری کی کارروائی کے دوران نوڈل ریڈ کے تحت مختلف چیک پوسٹ سے شراب فروخت کرنے اور پینے والے 54 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ پکڑے گئے سبھی لوگوں کو محکمہ آبکاری کی ٹیم پوچھ تاچھ کے بعد کورٹ بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار کی قیادت میں ٹیم نے گاڑیوں کی جانچ کے دوران ضلع کے کچائے کوٹ تھانہ حلقہ کے بلتھری چیک پوسٹ، کٹیا تھانہ حلقہ کے سمور چیک پوسٹ سمیت کچھ دیگر مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران نوڈل ریڈ کے تحت شراب پینے کے الزام میں 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں شراب فروخت کرنے کے الزام میں 20 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ سبھی سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد انھیں عدالت بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined