پٹنہ: بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے ریاست کے لوگوں کو کورونا انفیکشن کے تئیں اب بھی پوری طرح سے بیدار اور محتاط رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کووڈ-19 سے تحفظ کے لئے ریاست میں اس کی مفت ٹیکہ کاری ہوگی ۔ پھاگو چوہان نے منگل کو 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تاریخی گاندھی میدان میں پرچم کشائی کے بعد بہار کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ بہار میں کورونا کا انفیکشن کچھ حد تک قابو میں ہے۔
Published: undefined
ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد کم ہو کر 2900 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مرکزی حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری کا کام چل رہا ہے۔ بہار حکومت کاعزم ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کے لئے پوری ریاست میں اس کی مفت ٹیکہ کاری کرائی جائے گی۔ انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکہ کاری شروع ہونے کے یہ معنی نہیں ہیں کہ لوگ احتیاط برتنا چھوڑ دیں۔ سبھی لوگوں کو ابھی بھی مکمل طور سے بیدار اور محتاط رہنا ہوگا۔
Published: undefined
گورنر نے کہا کہ سال 2020 عالمی وبا کووڈ۔19 میں گزرا اور اس کا اثر ابھی بھی جاری ہے ۔ پورا ملک اور بہار بھی اس سے کافی متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس بیماری کی روک تھام کے لئے شروع سے محتاط رہی ہے اور مسلسل اس پر کام کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کے لاک ڈاﺅن رہنما اصولوں کو پوری طرح سے نافذ کیا ہے۔ اس وبا کے دوران ریاستی حکومت نے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے سبھی قسم کے اقدامات کیے ہیں اور اس کے لئے دس ہزار کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ مرکزی حکومت سے بھی اس کے لئے ضروری مدد ملی ہے۔
Published: undefined
پھاگو چوہان نے کہا کہ کورونا کا سامنا کرتے ہوئے سب کو صحتمند رکھنے کے لئے ریاستی حکومت نے متعدد کوششیں کی ہیں۔ حکومت نے اس بیماری کی روک تھام کے لئے جانچ کی سہولت اور علاج کا مکمل نظم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہار میں روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ جانچ کی جا رہی ہیں ۔ اس سال 21 جنوری تک کے اعدادوشمار کی بنیاد پر فی دس لاکھ کی آبادی پر ایک لاکھ 58 ہزار 478 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے جو قومی اوسط سے 20 ہزار سے بھی زائد ہے۔ بہار میں متاثر افراد کے صحتیاب ہونے کی شرح 98.32 فیصد ہے۔ جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ کووڈ۔19 سے موت کا فیصد جہاں پورے ملک میں 1.44 فیصد ہے وہیں بہار میں یہ 0.57 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined