کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان پوری دنیا میں کورونا ویکسین اور دواؤں پر تجربہ جاری ہے۔ کئی ممالک میں ویکسین کا انسانوں پر تجربہ بھی شروع ہو گیا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اب ہندوستان میں بھی ایک ویکسین کے انسانوں پر ٹرائل کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ ویکسین ہندوستان میں ہی تیار کیا گیا ہے اور نام ہے 'کوویکسن'۔ ڈی سی جی آئی (ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا) نے اس ٹیکہ کے انسانوں پر ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد یعنی جولائی سے یہ ٹیسٹ شروع ہو جائے گا۔
Published: 30 Jun 2020, 11:11 AM IST
دراصل 'کوویکسن' نامی ٹیکہ کو بنانے کا سہرا 'بھارت بایوٹیک' کمپنی کے سر جاتا ہے جس نے آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) اور این آئی وی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی) کے تعاون سے کورونا کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ ہندوستان میں اگلے مہینے سے اس ٹیکہ کا پہلے اور دوسرے مرحلے کا تجربہ شروع ہوگا۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکہ کو بنانے میں آئی سی ایم آر اور این آئی وی کا تعاون بہت اہم رہا ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 11:11 AM IST
قابل ذکر ہے کہ اب تک کورونا انفیکشن سے لڑنے کے لیے کسی بھی طرح کا ٹیکہ نہیں بن پایا ہے۔ چونکہ کورونا انفیکشن بہت تیزی کے ساتھ ملک میں پھیل رہا ہے، اس لیے 'کوویکسن' کے انسانوں پر ٹرائل کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے اور سبھی کی نظر اس ٹرائل پر ہے۔ اس سے قبل روس نے ایک ویکسین کا انسانوں پر ٹرائل کیا ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں، لیکن جن مریضوں پر اس کا استعمال کیا گیا تھا، ان کا ابھی تک حتمی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
Published: 30 Jun 2020, 11:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jun 2020, 11:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز