آئی ایم ایف یعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے 10 اکتوبر کو اپریل-جون سہ ماہی میں امید سے زیادہ خرچ کا حوالہ دیتے ہوئے مالی سال 2024 کے لیے ہندوستان کی شرح ترقی کا اندازہ 6.1 فیصد سے بڑھا کر 6.3 فیصد کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے کی گئی یہ تبدیلی ہندوستان کے اعداد و شمار میں کی گئی تبدیلیوں میں سب سے نیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی کے اندازوں کے مطابق مالی سال 2024 کے لیے ہندوستان کی شرح ترقی 6.5 فیصد کے آس پاس رہ سکتی ہے۔ مالی سال 2025 کے لیے ترقی کے اندازہ کو 6.3 فیصد پر غیر متبدل رکھا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آنے والے وقت میں ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی اہم معیشت بنا رہے گا۔
Published: undefined
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکونومک آؤٹ لک میں منگل کے روز کہا کہ ہندوستان کی شرح ترقی مضبوط بنی رہے گی۔ 2023 اور 2024 میں اس کے 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ ایسا اپریل سے جون سہ ماہی میں امید سے بہتر خرچ کے اعداد و شمار کے سبب ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے حالیہ اندازوں میں مغربی ایشیا میں چل رہی کشیدگی کو شامل نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی معیشت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اپریل-جون سہ ماہی میں 7.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے ہندوستان کی شرح ترقی کے اندازوں میں کیا گیا تازہ اضافہ اپریل میں اس کی طرف سے لگائے گئے اندازوں سے 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2024 کے لیے عالمی بینک نے ہندوستان کی شرح ترقی 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined