نئے سال کے شروع میں ہی مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع واقع کونو نیشنل پارک سے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ یہاں نامیبیا سے آئی مادہ چیتا آشا نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ اکتوبر میں آشا کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، اور اب نئے سال میں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ کونو سے ننھے چیتوں کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں۔ وائلڈ لائف ایکسپرٹ کی ٹیم نے باڑے میں جا کر تین چیتوں کی پیدائش کی تصدیق کر دی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ تینوں ننھے چیتے پوری طرح صحت مند ہیں۔ اس کی تصدیق تھروکورال آر نے کی ہے۔ نیشنل پارک میں ڈاکٹروں کی ٹیم ننھے چیتوں پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ان ننھے مہمانوں کے اس دنیا میں آنے کی خبر مرکزی وزیر برائے جنگلات و ماحولیات بھوپیندر یادو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا ہے کہ ’’جنگل میں میاؤں... یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کونو نیشنل پارک نے تین نئے اراکین کا استقبال کیا ہے۔ بچوں کو جنم نامیبیائی چیتا آشا نے دیا ہے۔‘‘ انھوں نے اس ملک میں شروع کیے گئے چیتا پروجیکٹ کی بڑی کامیابی بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 17 دسمبر 2022 میں نامیبیا سے آٹھ چیتے لائے گئے تھے جن میں آشا مادہ چیتا بھی شامل تھی۔ اب چیتوں کی تعداد بچوں سمیت 18 ہو چکی ہے۔ ان بچوں کی پیدائش سے قبل کونو نیشنل پارک میں 14 بڑے اور ایک ننھا چیتا موجود تھے۔ ان میں سے 7 نر اور 8 مادہ تھے۔ 7 مادہ چیتوں کے نام آشا، گامنی، نابھا، دھیرا، جوالا، نروا اور ویرا ہیں۔ ان میں سے ابھی صرف دو چیتے ہی کھلے جنگل میں ہیں، باقی سبھی کو بڑے باڑے میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز