نئے سال میں ریل مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 60 نئی وندے بھارت ٹرینوں کی سوغات ملنے والی ہے۔ یعنی ریل مسافروں کے لیے دور دراز کا سفر مزید آسان ہونے والا ہے۔ ’منی کنٹرول‘ کی رپورٹ کے مطابق تیزی سے وندے بھارت ٹرینوں کے کوچ تیار کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ نئی وندے بھارت ٹرینوں کی لانچنگ کے لیے انڈین ریلوے لگاتار کام کر رہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ کچھ ہی سالوں میں اب تک کئی وندے بھارت ٹرینیں لانچ ہو چکی ہیں۔ بیشتر ریاستوں کو وندے بھارت ٹرینیں مل چکی ہیں اور 2023 کی بات کی جائے تو اُس سال مجموعی طور پر 34 وندے بھارت ٹرینیں لانچ کی گئی تھیں۔ اب 2024 میں نئی وندے بھارت ٹرینیں لانچ ہونے کا مسافروں کو انتظار ہے۔
Published: undefined
’منی کنٹرول‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ریلوے مجموعی طور پر 70 وندے بھارت ٹرینیں اور ریک ڈیلیوری کا ارادہ رکھتا ہے جن میں سے 60 ٹرینیں 15 نومبر 2024 سے قبل ہی عوام کو مل جائیں گی۔ ان ٹرینوں کو نئے راستوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔ سال بھر میں 60 نئی وندے بھارت ٹرینوں کے لانچ کیے جانے کے بعد لاکھوں ریل مسافروں کو زبردست فائدہ ملنے کی امید ہے۔
Published: undefined
ریلوے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرینوں کے لیے راستوں کا انتخاب ریاستی حکومت، انڈین ریلوے اور ایک خود مختار مشیر کے ذریعہ کئی دور کے تبادلہ خیال اور کیس اسٹڈیز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید جانکاری دی کہ کئی دور کی بات چیت کے بعد ریلوے بورڈ کی منظوری ملتی ہے اور پھر وندے بھارت ٹرینوں کے لیے نئے راستے طے کیے جاتے ہیں۔ ابھی تک ریلوے نے 35 راستے تلاش کر لیے ہیں جن پر وندے بھارت ٹرینوں کی شروعات ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لگاتار اس معاملے میں ریسرچ اور اسٹڈی چل رہی ہے۔
Published: undefined
ریل افسر کے حوالے سے ’منی کنٹرول‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹک، اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، تمل ناڈو، کیرالہ کی حکومتوں نے نئے روٹ پر وندے بھارت ٹرینوں کے لیے ریلوے سے رابطہ کیا ہے اور اس پر تبادلہ خیال چل رہا ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے وندے بھارت شروع کرنے کی گزارش مل چکی ہے۔ حالانکہ انڈین ریلوے کا منصوبہ ہے کہ جون 2024 تک 18 نئے راستوں پر وندے بھارت ٹرینوں کو لانچ کر دیا جائے اور پھر جولائی سے ہر پندرہ دنوں میں 4 نئے روٹ پر وندے بھارت ٹرینوں کو شروع کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined