جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں فیس اضافہ اور 5 جنوری کو نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبا و طالبات کی بے رحمانہ پٹائی کے خلاف دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان جے این یو طلبا کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طلبا سے سرمائی سیمسٹر کے لیے سروس چارج نہیں لیا جائے گا اور ساتھ ہی انھیں یوٹیلٹی چارج میں بھی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طے کیا ہے کہ سرمائی سیمسٹر کے لیے سروس چارج اور یوٹیلٹی چارج طلبا کو دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلبا کے اوپر یونیورسٹی نے 1700 روپے سروس چارج لگائے تھے اور اب یہ خرچ یو جی سی اٹھائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں اگلا حکم صادر ہونے تک طلبا کو سروس چارج دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جے این یو طلبافیس اضافہ اور مختلف طرح کے چارج لگائے جانے کے خلاف لگاتار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو بھی بڑی تعداد میں طلبا و طالبات نے راشٹرپتی بھون کی طرف مارچ نکالا تھا جسے درمیان میں ہی پولس نے روک لیا۔ اس درمیان طلبا راشٹرپتی بھون کی طرف بڑھنے کے لیے بضد نظر آئے جس کے پیش نظر پولس نے لاٹھی چارج کر کے انھیں منتشر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ طلبا کا مطالبہ ہے کہ بڑھائی گئی فیس جلد واپس لی جائے اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر جگدیش کمار کو جلداز جلد عہدے سے برطرف کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز