واشنگٹن: یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے کہا ہے کہ امریکہ ایچ -1 بی (H-1B( ویزا کے کامیاب درخواست گزاروں کے لیے دوسری قرعہ اندازی کرے گا۔ اس فیصلے سے سیکڑوں ایسے ہندوستانی آئی ٹی پروفیشنلز کو دوسرا موقع حاصل ہوگا، جو پہلے انتخاب میں ایچ1بی ویزا حاصل کرنے سے محروم رہ گئے تھے۔
Published: undefined
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے کہا کہ اس نے رواں سال کے اوائل میں ایچ -1 بی ویزوں کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے دوران ایچ -1 بی ویزوں کی جو تعداد حاصل ہوئی ہے وہ ’کانگریس‘ سے منظور شدہ تعداد سے کم ہے، لہذا دوسری قرعہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ایچ1بی ویزا ایک امریکہ سے باہر کے ان پیشہ ور افراد کے لئے جاری کیا جاتا ہے جو امریکہ میں ملازمت اختیار کرتے ہیں۔ آئی ٹی کمپنیاں ہر سال ہندوستان اور چین جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو ملازمت فراہم کرنے کے لئے اسی ویزا پر انحصار کرتی ہیں۔
Published: undefined
یو ایس سی آئی ایس نے ایک بیان میں کہا ، "ہم نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں اپنے مالی سال 2022 کی عددی تقسیم کے لیے اضافی رجسٹریشن کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ نئی قرعہ اندازی کے لیے درخواستیں 2 اگست سے 3 نومبر تک پیش کی جا سکیں گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined