رائے پور: چھتیس گڑھ میں آج سے رواں خریف مارکیٹنگ سال کے لیے منیمم اسپورٹ پرائس پر پرکیورمنٹ سینٹروں پر پوجا کے ساتھ دھان اور مکئی کی خریداری شروع ہو گئی ہے۔ اس سال ریاست میں ریکارڈ 105 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خرید ہونے کا اندازہ ہے۔
Published: undefined
اس خریف سال میں تقریباً 22.66 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں سے 2399 کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے ذریعے دھان خریدا جا رہا ہے۔ کسانوں اور دیہاتیوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے 88 نئے دھان پرکیورمنٹ سینٹر شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ دھان خرید شروع ہونے پرکیورمنٹ سینٹروں میں کسانوں میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
چیف سکریٹری امیتابھ جین نے خود ضلع رائے پور کے جرودا اور بنگولی پرکیورمنٹ سینٹر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دھان کی فروخت کے لیے آنے والے کسانوں کا پھولوں اور ہاروں سے استقبال کیا۔ پوجا کرنے کے بعد انہوں نے خود دھان تول کر دھان کی خرید کی شروعات کی۔ ریاست کی جانب سے خریف مارکیٹنگ سال 2021-22 کے تحت منیمم اسپورٹ پر کسانوں سے نقد اور کیش لنکنگ کے ذریعے یکم دسمبر سے 31 جنوری تک دھان اور مکئی کی یکم دسمبر سے 28 فروری تک خرید کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined