اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع دنیا کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے یہاں زائرین کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ عوامی نظم و ضبط، ان لاک-4 کے تحت درگاہ میں عقیدت مندوں اور زائرین کو صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک داخلہ دیا جارہا ہے۔
Published: undefined
اتوار کی رات ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب عیدالاضحیٰ نہ صرف اجمیر شریف بلکہ پورے ملک میں بدھ 21 جولائی کو پورے عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔ لیکن اب تک حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے اجتماعی نماز کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اجمیر کے قیصر گنج میں واقع عیدگاہ میں یا دیگر مسجدوں میں کورونا چھوٹ کے باوجود اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے پر کشمکش کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
عیدالاضحی سے پہلے 17 جولائی کو خواجہ معین الدین چشتیؒ کی ماہانہ چھٹی بھی ہوگی اور عید کے موقع پر صبح چار بجے سے دوپہر دو بجے تک جنتی دروازہ بھی روایتی انداز میں کھولا جائے گا۔اس دوران سرحدی علاقوں کے مسلمان بھی کافی تعداد میں اجمیر شریف میں ہوں گے۔ اجمیر میں فوج میں بھرتی کے لئے آنے والے نوجوان بھی درگاہ کا رخ کررہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز