اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ 7 ستمبر سے عقیدت مندوں کے لئے کھلنے جارہی ہے۔ درگاہ کو دوبارہ کھولے جانے کے سلسلے میں ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت اور پولس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ سنگھ نے آج درگاہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، خدام درگاہ کی دونوں تنظيمیں سید زادگان اور شیخ زادگان کے علاوہ درگاہ دیوان بھی 7 ستمبر سے درگاہ کو عوام کے لیے کھولنے کے حق میں ہیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ سب سے بڑا مسئلہ درگاہ کے تمام دروازے کھولنے کا ہے۔ تاہم کمیٹی تمام دروازے کھولنے کے حق میں ہے، جبکہ انتظامیہ فی الحال اس سلسلے میں غور و خوض کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 20 مارچ سے ہی درگاہ شریف کے دروازے بند ہيں، صرف پاس ہولڈر زائرین کو مرکزی دروازہ سے داخلہ دیا جارہا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں درگاہ سے وابستہ تمام فریقوں کا ہنگامی اجلاس درگاہ میں واقع محفل خانہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں وہ سرکاری رہنما ہدایات کے مطابق سماجی فاصلے کے لئے روڈ میپ تیار کریں گے اور 5 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کے سامنے پیش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز