مرکز کی مودی حکومت نے چھوٹے بچت منصوبوں کی شرح سود کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسان وکاس پتر، پوسٹ آفس کے بچت منصوبوں، این ایس سی اور سینئر سٹیزن سیونگ اسکیم میں سرمایہ لگانے والوں کے لیے 2022 کا اختتام خوشخبری لے کر آیا ہے۔ وزارت مالیات نے مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ تک کے لیے مذکورہ بچت منصوبوں پر 20 سے 110 بیسس پوائنٹ شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ پی پی ایف اور سکنیا سمردھی یوجنا پر دی جانے والی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت مالیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق جنوری سے اپریل سہ ماہی کے لیے پی پی ایف، سکنیا سمردھی یوجنا کی شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ پی پی ایف پر 7.1 فیصد، سکنیا سمردھی یوجنا پر 7.6 فیصد شرح سود دیا جاتا ہے جو کہ چوتھی سہ ماہی میں بھی جاری رے گا۔ پوسٹ آفس کی 5 سال کی ریکرنگ ڈپازٹ پر 5.80 فیصد شرح سود کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے لگاتار پانچ بار اپنی مانیٹری پالیسی میٹنگ کے بعد پالیسی ریٹس ریپو ریٹ میں اضافہ کا اعلان کر دیا ہے۔ 8 دسمبر کو ریپو ریٹ میں 35 بیسس پوائنٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں ریپو ریٹ 4 فیصد سے بڑھ کر 6.25 فیصد ہو چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined