قومی کونسل برائے فروغِ اردو کے زیر اہتمام اور انجمن اسلام کے اشتراک سے منعقدہ چھبیسواں اردو کتاب میلہ نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور بڑی تعداد میں شائقین میلے میں آکر اپنی پسندیدہ کتابیں خرید رہے ہیں۔ کل میلے کے دوسرے دن تین اہم پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں آیا جن میں سے ایک آن لائن ٹیچنگ اور اردو ذریعہ تعلیم کے عنوان سے بھی تھا جبکہ تیسرے پروگرام میں کردار آرٹ اکیڈمی نے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر مبنی داستان ساحر پیش کی جسے سامعین نے خوب پسند کیا۔ اس کے اسکرپٹ ڈزائنر ہدایت کاراور داستان گو اقبال نیازی تھے۔
Published: undefined
آن لائن ٹیچنگ کا اہتمام کونسل و انجمن اسلام کے تعاون سے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نے کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز میں آئیٹا کے صدر سید شریف نے آئیٹا کی کارگزاری پیش کی جبکہ ہیڈ ماسٹرز اسوسی ایشن کے سربراہ عبدالرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
Published: undefined
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے ریسرچر صداقت فقیہ ملا نے ٹکنالوجی مربوط تعلیم و تعلم امکانات اور زاویے کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ صدی میں ہم ٹکنالوجی سے گھرے ہوئے ہیں ایسے میں یہ ہمیں طے کرنا ہے کہ ہم ٹکنالوجی کو تعلیم و تعلم کے لیے مثبت طریقے سے کیسے استعمال کر سکتے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے مختلف کارگر طریقوں کی نشان دہی بھی کی۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن نے اپنی تقریر میں آن لائن تعلیم کے سلسلے میں کچھ اصولی باتوں پر توجہ دلائی اور خصوصا اردو زبان میں آن لائن تعلیم کی گزشتہ پچیس سالہ تاریخ اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔
Published: undefined
انھوں نے ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ جدید طریقہ تدریس کو اپنانے پر زور دیا۔ آئن لائن ٹیچنگ میں تناؤ پر قابو پانے کے طریقوں پر ڈاکٹر آصف صدیقی نے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ سٹریس کو کم کرنے کے لیے روزانہ ورزش کا معمول ہونا چاہیے اور اپنے آپ کو جسمانی سرگرمیوں میں بھی مشغول رکھنا چاہیے ۔
Published: undefined
مہاراشٹر سرکار کے محکمہ تعلیم میں اعلیٰ افسر بھنڈارے جی نے بھی اس موقعے پر اظہار خیال کیا اور نئی نسل کے لیے کتابوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے والدین اور سرپرستوں سے کہا کہ بچوں کو اپنی نگرانی میں جدید ٹکنالوجی کے استعمال کا طریقہ سکھائیں۔ پروگرام کے صدر انڈین سینٹر آف اسلامک فائنانس دہلی کے جنرل سکریٹری ایچ عبدالرقیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں نفع بخش علوم کے حصول کا ہر طریقہ اپنانا چاہیے اور دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔ اس موقعے پر مہاراشٹر کے مختلف اسکولوں کے تیس سے زائد اساتذہ کو کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران جدید ٹکنالوجی استعمال کرکے تعلیم و تدریس کا فریضہ انجام دینے پر مہمانوں کے ذریعے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
Published: undefined
اس مجلس کی نظامت فہیم مومن نے کی۔ دوسرا سیشن علماء اردو ادب کو تعاون کے عنوان سے منعقد ہوا جس کا اہتمام ممبئی کے معروف تعلیمی اداره مركز المعارف نے کیا تھا۔ اس سیشن کی نظامت مفتی جسیم الدین قاسمی نے کی ۔
Published: undefined
مذاکرے میں حصہ لیتے ہوئے مولانا برہان الدین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو زبان و ادب کے فروغ میں جہاں عصری دانش گاہوں کے تعلیم یافتہ ادیبوں اور شاعروں کا کردار ہے، وہیں مدارس کے فضلا نے بھی اردو ادب کی اہم خدمات انجام دی ہیں انھوں نے اس حوالے سے درجنوں ایسے علما کا ذکر کیا جنھوں نے اردو ادب میں اپنی تصانیف کے ذریعے قابل قدر اضافہ کیا ہے۔مولانا انیس اشرفی نے کہا کہ اردو کی پرورش اور اس کی نشوونما میں سب سے زیادہ حصہ علما کا ہے یا جن دوسرے لوگوں نے اس زبان کی خدمت کی ہے ان کا بھی کسی نہ کسی حوالے سے علما یا مدارس سے رابطہ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز