قومی خبریں

گونڈہ: ناکام عاشق نے معشوقہ اور اس کے والدین کو موت کے گھاٹ اتارا!

ایس پی نے کہا کہ دیوی پرساد کی بہو لکشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور اشوک کمار شِمپا سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی شادی حال ہی میں کہیں اور طے ہو گئی تھی، اس بات پر وہ برہم تھا

قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس 

گونڈہ: اتر پردیش کے گونڈہ ضلع میں عشق میں ناکام ایک شخص نے اپنی معشوقہ اور اس کے والدین کا تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واردات اس نے بدھ کو دیر رات گئے انجام دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول خاتون کی شادی کسی دوسرے شخص سے طے کر دی گئی تھی، لہذا ملزم ذہنی طور پر انتہائی پریشان تھا۔

Published: undefined

واقعہ میں مقتولہ کی چھوٹی بہن بھی شدید طور پر زخمی ہو گئی ہے جسے بہتر علاج کے لئے لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 50 ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملزم اشوک کمار کی گرفتاری کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق اشوک کمار بہرائچ روڈ پر واقعہ املیا گردیال میں سبکدوش ریلوے ملازم 67 سالہ دیوی پرساد کے گھر تیز دھار ہتھار کے ساتھ داخل ہوا اور گھر کا دروازہ اندر سے بند کر دیا۔ الزام ہے کہ اشوک نے پہلے دیوی پرساد اور پھر اس کی 50 سالہ اہلیہ پاروتی کو قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے 26 سالہ شِمپا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کی حال ہی میں شادی طے ہو گئی تھی۔ دریں اثنا، اس نے شمپا کی چھوٹی بہن سپنا پر بھی حملہ کیا۔

Published: undefined

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے گونڈا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش مشرا نے بتایا کہ دیوی پرساد، ان کی اہلیہ پاروتی اور ان کی بیٹی شمپا کو ضلع اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دے دیا ہے، جبکہ سپنا کو لکھنؤ کے کے جی ایم یو کے ٹراما سینٹر میں ریفر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایس پی نے بتایا کہ دیوی پرساد کی بہو لکشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور اشوک کمار شِمپا سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی شادی حال ہی میں کہیں اور طے ہو گئی تھی، اس بات پر وہ برہم تھا۔ لکشمی کے بقول اشوک صبح سے ہی شمپا کو لگاتار فون کر رہا تھا اور اس کے ساتھ فرار ہو جانے کو کہہ رہا تھا۔ ڈی آئی جی دیوی پاٹن رینج اوپیندر اگروال نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined