قومی خبریں

تمام ریکارڈ توڑ کر سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونا اور چاندی دونوں اپنی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور جہاں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے وہیں چاندی بھی 1000 روپے سے بڑھ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور گولڈن میٹل سونا 79000 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ کل اپنے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سونا 78,900 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔ زیورات کی مسلسل خریداری کی وجہ سے دہلی کے بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت 78,900 روپے فی 10 گرام کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 250 روپے کے اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں سونا 78,650 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔

Published: undefined

99.5 فیصد خالصتا کا 24  کیرٹ سونا 250 روپے کے اضافے سے 78,500 روپے فی 10 گرام کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس کی پچھلی بند قیمت 78,250 روپے فی 10 گرام تھی۔ ادھر چاندی بھی 1000 روپے اضافے کے ساتھ 93,500 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں منگل کو یہ 92،500 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی تھی۔ درحقیقت صنعتی اکائیوں اور چاندی کے سکے بنانے والوں کی تازہ خریداری کی وجہ سے بھی چاندی کی چمک بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

سونے کی قیمتوں ممیں اضافہ کی وجہ کئی نظر آ رہی ہیں جس میں اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ کے بعد سونے کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور اس کی زبردست فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ مقامی زیورات کی مضبوط مطالبہ  کی وجہ سے ہے۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ سرمایہ کاروں نے سونے جیسے محفوظ سرمایہ کاری کے اثاثوں کا رخ کیا ہے اور سونے میں مضبوط سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ملٹی کموڈٹی ایکسچینج یعنی ایم سی ایکس کے فیوچر ٹریڈ میں، دسمبر کے لیے سونے کا معاہدہ 268 روپے یا 0.35 فیصد بڑھ کر 76,628 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔ وہیں اگر ہم چاندی کے ریٹ پر نظر ڈالیں تو ایکسچینج میں دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے چاندی کے معاہدے کی قیمت 580 روپے اضافے سے 92,203 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایم سی ایکس میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمتیں بلند رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined