اس سال سونے کی قیمتوں میں بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔عام بجٹ میں سونے پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد، سونے کی قیمت اچانک تیزی سے گرنا شروع ہوئیں اور 67,000 روپے فی دس گرام تک پہنچ گئی۔
Published: undefined
گراوٹ کے چند دنوں بعد اگست کے مہینے میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا جس کی وجہ سے سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اگر ہم گزشتہ ایک ہفتے کی بات کریں تو اس عرصے میں ہی سونا سستا ہوا ہے۔
Published: undefined
اگر ہم ایم سی ایکس پر سونے کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی دیکھیں تو 5 دسمبر کو سونے کی قیمت 78,422 روپے فی 10 گرام تھی، ہفتے کے آخری دن یہ گر کر 77،292 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔ اس کے مطابق اس ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 1130 روپے فی 10 گرام کی کمی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گھریلو بازار میں سونے کی یہ قیمت تین فیصد جی ایس ٹی اور میکنگ چارج کے بغیر ہے۔ میکنگ چارجز مختلف ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined