دیوالی کے بعد راجدھانی دہلی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ سونے اور چاندی کی طلب ان دنوں کافی کم ہو گئی ہے۔ دہلی میں سونا 1300 روپے تک گر گیا ہے، وہیں چاندی کی قیمت میں 4600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
Published: undefined
ماہرین کی مانیں تو آنے والے دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کے آثار ہیں۔ ساتھ ہی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج اور فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ سونے کی قیمتوں کے لئے ایک بڑا محرک ثابت ہو سکتا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ دیکھنے کو ملا تھا۔
Published: undefined
آل انڈیا بلین ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹاکسٹ اور خوردہ فروشوں کی تازہ فروخت کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کافی کمی آئی ہے۔ سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی سے 1300 روپے گر کر 81،100 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔ 99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت جمعرات کو 82،400 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہی تھی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت میں بھی 1300 روپے کی کمی آئی ہے، اب اس کی قیمت 80،700 روپے فی گرام ہو گئی ہے۔ جمعرات کو پچھلے سیشن میں یہ 82،000 روپے فی 10 گرام قیمت پر بند ہوا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ چاندی کے اندر بھی کافی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ قیمت 4600 روپے کی کمی کے ساتھ 94،900 روپے فی کلوگرام پر آ گئی۔ جمعرات کو یہ 99،500 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا۔
Published: undefined
اس درمیان گولڈ مین سَیکس ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں پہلے کے مقابلے میں اضافے کی امید ہے۔ کیونکہ ابھرتے بازاروں میں مرکزی بینکوں نے خریداری میں اضافہ کر دیا ہے۔ 2025 کے اخیر تک اس قیمتی شے کی قیمت 3000 امریکی ڈالر فی ’اونس‘ تک بڑھنے کی امید ہے۔ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوئے اچانک گراوٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے تاجروں کا کہنا ہے کہ ’’مقامی بازاروں میں اسٹاکسٹ اور خوردہ فروشوں کی مانگ میں کمی ہونے کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز