قومی خبریں

کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، غفلت میں ہے حکومت: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند کورونا کیس میں انتہائی غفلت برت رہی ہے اور خوش فہمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔کیونکہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقہ اور برازیل میں سامنے آنے والی نئی اقسام کے داخل ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے احتیاط برتی جانے لگی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت ہند کورونا کیس میں انتہائی غفلت برت رہی ہے اور خوش فہمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی وقتاً فوقتاً مرکزی حکومت کو کورونا بحران کے حوالہ سے ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی اب تک لاک ڈاؤن، کورونا ویکسین اور مرکز و ریاستوں کے مابین تال میل سمیت کئی معاملوں میں حکومت پر نشانہ لگا چکے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گزشتہ روز مرکزی وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی افریقہ اور برازیل کی کورونا وائرس کی اقسام ہندوستان میں داخل ہوگئی ہیں۔ ہندوستان میں جنوبی افریقہ کی قسم کے چار معاملے اور برازیل کی قسم کے ایک معاملہ کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے بحران کے بارے میں بات کریں تو کورونا کی نئی اقسام جنوبی ریاستوں میں پائی گئی ہیں۔ ہندوستان میں اس سے قبل برطانیہ کی کورونا کی قسم کے کیسز کی بھی تصدیق کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

اب جنوبی افریقہ اور برازیل کی کورونا کی نئی قسم پائے جانے کے بعد کرناٹک میں سختی بڑھا دی گئی ہے۔ افریقہ - برازیل سے آنے والے لوگوں کے لئے اب بنگلور ایئرپورٹ پر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ نیز، اگر کوئی مثبت پایا جاتا ہے تو، اسے 14 دن تک قرنطین میں رہنا پڑے گا اور اس کا نمونہ جینوم سیکوینسنگ کے لئے بھیجا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined