گودھرا ٹرین واقعہ کو 19 سال گزار چکے ہیں اور اب اتنے دنوں بعد پولس نے اس واقعہ کے اہم ملزم رفیق حسین بھٹک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق رفیق حسین کو گودھرا شہر سے گرفتار کیا ہے۔ رفیق پر الزام ہے کہ اس نے ٹرین کے کوچ پر پہلے پتھراؤ کیا اور پھر بعد میں پٹرول چھڑک کر اس میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں 59 کارسیوکوں کی موت ہو گئی تھی۔
Published: 16 Feb 2021, 4:27 PM IST
خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے حوالے سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ گودھرا پولس نے اتوار کی شب ریلوے اسٹیشن کے نزدیک سگنل فلیا کے ایک گھر میں چھاپہ ماری کر کے رفیق حسین کو وہاں سے گرفتار کیا۔ پنچ محل ضلع کی پولس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل کا کہنا ہے کہ 51 سالہ رفیق ملزمین کے اس گروپ کا حصہ تھا جو پوری سازش میں پیش پیش تھا۔ رفیق گزشتہ 19 سالوں سے فرار تھا۔
Published: 16 Feb 2021, 4:27 PM IST
لینا پاٹل کا کہنا ہے کہ ’’رفیق اس گروپ کا حصہ تھا جنھوں نے پوری سازش تیار کی، بھیڑ کو اکسایا اور ٹرین کے کوچ کو جلانے کے لیے پٹرول کا انتظام کیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’جانچ کے دوران نام سامنے آنے کے فوراً بعد وہ دہلی بھاگ گیا تھا۔ اس کے خلاف قتل اور فساد پھیلانے سمیت کئی سارے الزامات ہیں۔‘‘ پولس کے مطابق دہلی میں رفیق حسین ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک کنسٹرکشن سائٹ پر مزدوری کا کام کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ہینڈی کرافٹ اور گھر کے سامان بھی فروخت کرتا تھا۔
Published: 16 Feb 2021, 4:27 PM IST
واضح رہے کہ 27 فروری 2002 کو گودھرا ٹرین واقعہ پیش آیا تھا جس میں 59 کارسیوک مارے گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فساد بھڑک گئے تھے۔
Published: 16 Feb 2021, 4:27 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Feb 2021, 4:27 PM IST
تصویر: پریس ریلیز