کورونا بحران کی وجہ سے اتر پردیش میں پولس انتظامیہ نے کافی سختی کر رکھی ہے۔ لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی فاصلہ) پر عمل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے، بغیر ماسک گھر سے باہر نکلنے پر سزا دی جا رہی ہے، اور ہفتہ کے آخری دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران بغیر ضروری کام گھر سے نکلنے والوں پر کارروائی بھی ہو رہی ہے۔ اس درمیان یو پی پولس کا ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانپور کی پولس نے بیکن گنج علاقہ میں گھوم رہی ایک بکری کو گرفتار کر لیا ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بکری نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اس لیے گرفتار کیا گیا۔
Published: 27 Jul 2020, 2:57 PM IST
کانپور پولس کی یہ کارروائی جب میڈیا میں سامنے آئی تو لوگ حیرت میں رہ گئے۔ ان کے ذہن میں دو سوال اٹھنے لگے... پہلا سوال تو یہ کہ بکری کو ماسک لگائے جانے کا احکام کب جاری ہوا، اور دوسرا یہ کہ کیا جانور کے ذریعہ بھی کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کی تصدیق ہو چکی ہے۔
Published: 27 Jul 2020, 2:57 PM IST
بہر حال، بتایا جا رہا ہے کہ بیکن گنج پولس بکری کو اٹھا کر جب تھانہ لے گئی اور بکری کے مالک کو پتہ چلا تو وہ بھی تھانہ پہنچا۔ بکری کے مالک نے پولس افسران سے گزارش کی کہ ان کی بکری لوٹا دی جائے۔ پولس نے اس کی گزارش قبول کرتے ہوئے بکری کو تو رہا کر دیا، لیکن ساتھ ہی یہ نصیحت بھی دی کہ وہ جانور کو سڑک پر گھومنے کے لیے نہ چھوڑے۔
Published: 27 Jul 2020, 2:57 PM IST
اس درمیان انور گنج پولس اسٹیشن کے ایک پولس اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کو بغیر ماسک کے دیکھا گیا تھا جس کے ساتھ ایک بکری بھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ "جب نوجوان نے پولس کو دیکھا تو وہ بکری کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولس والوں نے پھر بکری کو اٹھایا اور پولس اسٹیشن لے آئے۔ بعد میں بکری اس کے مالک کے حوالے کر دی گئی۔" حالانکہ بکری کو اٹھا کر لانے والے پولس اہلکاروں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ "لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی میں بکری کو گرفتار کیا گیا، اس نے ماسک بھی نہیں پہنا تھا۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ "لوگ اب اپنے کتوں کو ماسک پہنانے لگے ہیں تو بکری کو کیوں نہیں۔" حالانکہ کچھ میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کافی مذاق بننے کی وجہ سے پولس نے اپنا بیان بدل دیا ہے۔
Published: 27 Jul 2020, 2:57 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jul 2020, 2:57 PM IST