پنجی: گوا کانگریس کے صدر گریش چوڈانکر نے منگل کے روز سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ گوا کے ایک کابینی وزیر جنسی اسکینڈل میں شامل ہیں اور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کو اس کا علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ معاملہ سے وابستہ ثبوتوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پنجی میں پارٹی کے صدر دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے گریش چوڈانکر نے کہا کہ اگر ساونت نے مذکورہ وزیر کو اپنی وزارتی کونسل سے برخاست نہیں کیا تو کانگریس 19 دسمبر کو وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے مجوزہ گوا دورے سے قبل تصویر، ویڈیو اور واٹس ایپ چیٹ پر مبنی ثبوتوں کو عام کر دے گی۔
Published: undefined
چوڈانکر نے پریس کانفرنس سے کہا، ’’گوا حکومت کا ایک وزیر ایک جنسی اسکینڈل میں ملوث ہے۔ اپنے وزارتی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے وہ ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ جب ایک وزیر حکومت میں اپنی حیثیت اور طاقت کا غلط استعمال کرتا ہے، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا، "تصویر اور ویڈیو میں وزیر ایک خاتون کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور جس طرح سے وہ خاتون سے بات کر رہے ہیں وہ ایم ایل اے بننے کے لائق بھی نظر نہیں آ رہے۔ آڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ کس طرح جنسی زیادتی کے بعد عورت اپنے حقوق کا مطالبہ کرتی ہے اور وزیر کہتا ہے کہ میں ایک وزیر ہوں اور میں کچھ بھی کر سکتا ہوں۔ وزیر نے خاتون سے اسقاط حمل کرانے کے لیے کہا لیکن خاتون نے انکار کر دیا۔‘‘
Published: undefined
چوڈانکر نے نامعلوم وزیر کے خلاف الزامات ایسے وقت میں عائد کئے ہیں جب گوا بی جے پی کے جنرل سکریٹری دامو نائک نے ایک دن پہلے چوڈانکر پر حکمراں حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے کا الزام لگایا تھا۔ چوڈانکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ اپنے وزیر کے خلاف ملٹی میڈیا شواہد سے واقف ہیں اور وہ انہیں تباہ کرنے کے لیے ریاستی پولیس فورس کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
چوڈانکر نے کہا، ’’یہ معاملہ وزیر اعلیٰ تک پہنچ گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو اور آڈیو دیکھے ہیں، انہوں نے واٹس ایپ چیٹ بھی دیکھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام تصاویر دیکھی ہیں اور میں اس وقت حیران رہ گیا جب ایک وزیر کے بارے میں ایسا مواد وزیر اعلیٰ کے پاس پہنچا اور انہوں نے اس کا دفاع کرنا جاری رکھا۔‘‘
Published: undefined
ساونت پر ثبوت تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیر تو گناہ کا مرتکب ہوا ہے لیکن وزیر اعلیٰ سے تو گناہ عظیم سرزدہو رہا ہے۔ چوڈانکر نے خبردار کیا کہ اگر ساونت نے 15 دنوں کے اندر وزیر کو برطرف نہیں کیا اور اپنے کابینہ کے ساتھی کے خلاف مجرمانہ کارروائی نہیں کی تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گوا کے دورے سے قبل ثبوتوں کو عام کر دیں گے۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس صدر نے کہا، ’’وزیر اعظم کے 19 دسمبر کو گوا پہنچنے سے قبل آپ کو اس وزیر کو کابینہ سے برطرف کر دینا چاہیے ورنہ ہم وزیر اعظم کے گوا پہنچنے سے قبل ثبوتوں کو عام کرنے پر مجبور ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز