قومی خبریں

گوا کی عدالت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اروند کیجریوال کو طلب کیا

گوا کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں 29 نومبر کو حاضر رہیں

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

 

پنجی: گوا کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق ایک معاملے میں 29 نومبر کو حاضر رہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (ماپوسا) نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 123 (1) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 171 بی، 171 (ای) کی خلاف ورزی پر جواب دینے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔

Published: undefined

مقامی عدالت نے انہیں بدھ (29 نومبر) کو صبح 10 بجے عدالت میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی گوا کے صدر امت پالیکر نے کہا کہ کیجریوال کو منگل کو سمن موصول ہوا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس خاص کیس کی تفصیلات نہیں ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ سال 2018 کا ہے۔‘‘ ذرائع نے بتایا کہ کیجریوال بدھ کو سماعت کے لیے حاضر نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آج سمن موصول ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined