پنجی: گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر ساونت نے بدھ کو خود اس کی اطلاع دی ہے۔ وہ کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، مدھیہ پردیش کے شیوراج چوہان اور ہریانہ کے منوہر لال کھٹر کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست کے چوتھے وزیراعلی ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ یدی یورپا اور چوہان وائرس کو مات دے چکے ہیں جبکہ کھٹر کا گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ساونت نے خود کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’میں سبھی کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہوں۔ مجھ میں کورونا کی علامت نہیں ہیں اور گھر پر ہی آئیسولیشن میں ہوں اور گھر سے ہی سبھی کام دیکھ رہا ہوں گا۔ میری ان سبھی سے اپیل ہے جو بھی میرے رابطے میں آئے ہیں وہ سب لوگ ضروری احتیاط برتیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ گوا میں اب تک 18006 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 194 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ منگل کے روز کورونا کے سب سے زیادہ 588 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد صوبہ کی صورت حال تشویش ناک ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز