پنجی: گوا اسمبلی انتخابات میں بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کانگریس نے بی نے پی کی پرمود ساونت حکومت پر زوردار حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجے والا نے گوا انتخابات میں کانگریس کے انچارج دنیش گنڈو راؤ اور الکا لامبا کی موجودگی میں بڑھتی بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی سے وابستہ معاملوں پر ایک کتابچہ جاری کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا، ’’گوا حکومت نوجوانوں کو نوکری فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔‘‘ خاتون سلامتی کے معاملہ پر سرجے والا نے پرمود ساونت کے ساتھ ساتھ یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو بھی آڑے ہاتھ لیا۔
Published: undefined
سرجے والا نے کہا، ’’مرکزی حکومت کے جاری کردہ 6000 کروڑ کے نربھیا فنڈ میں سے 2000 کروڑ روپے کا بھی استعمال نہیں کیا گیا۔‘‘ سرجے والا نے گوا میں ٹی ایم سی کی انتخابی مہم پر کہا کہ ’’ممتا بنرجی کا احترام کانگریس پارٹی کرتی ہے، کیونکہ ایک وقت میں وہ بھی کانگریس کے کنبہ کا حصہ رہی ہیں لیکن آج ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی کو یہ غور کرنا ہوگا کہ گوا میں ان کی انتخابی مہم چلانے سے جانے یا انجانے میں بی جے پی کی مدد تو نہیں کر رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز