مدھیہ پردیش کے دھار میں موجود بھوج شالہ کے اے ایس آئی سروے کا کام تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس پر روک لگانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اے ایس آئی سروے کے خلاف داخل ایک عرضی پر سپریم کورٹ میں گزشتہ پیر کے روز سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت عظمیٰ نے سروے پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ آج اس سروے پر روک لگانے کی مزید ایک عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ میں آج قاضی معین الدین کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت ہوئی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھوج شالہ احاطہ کے اے ایس آئی سروے پر روک لگائی جائے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس عرضی کو خارج کر دیا اور صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ آپ اس معاملے میں ہائی کورٹ میں فریق نہیں تھے، اس لیے سپریم کورٹ کورٹ آپ کی عرضی پر سماعت نہیں کر سکتا۔ حالانکہ عدالت عظمیٰ نے یہ ضرور کہا کہ عرضی دہندہ اپنی بات ہائی کورٹ میں رکھ سکتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ یکم اپریل کو سپریم کورٹ نے ایک دیگر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بھوج شالہ احاطہ میں اے ایس آئی سروے پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ یہ ضرور کہا تھا کہ اس کی اجازت کے بغیر سروے کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ سروے کے دوران احاطہ میں توڑ پھوڑ یا کھدائی کا کام نہ کیا جائے۔ اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت، مدھیہ پردیش حکومت اور اے ایس آئی کو نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا جواب انھیں 4 ہفتے میں جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined