قومی خبریں

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 228 افراد ہلاک، 18 ہزار سے زائد نئے معاملے

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور اب ان کی تعداد 3779 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10654 ہوچکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ کے 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 2.15 فیصد رہ گئی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں موذی وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چار لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسی کے ساتھ ہی 19253 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 56 ہزار 651 ہوگئی۔ فعال کیسز 1259 سے گھٹ کر 2.24 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں ملک میں مزید 228 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 150798 ہوگئی ہے۔ ملک موذی وبا سے شفایابی کی شرح 96.41 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

Published: undefined

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 730 فعال کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد 53006 ہوگئی۔ ریاست میں 2890 مریض صحتمند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 18.58 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 73 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 499970 ہوگئی ہے۔ ریاست کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 205 سے گھٹ کر 64434 رہ گئی ہے، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7.33 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے مزید 23 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3257 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ ملک میں اب بھی پہلے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور اب ان کی تعداد 3779 رہ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10654 ہوچکی ہے۔ دہلی میں 6.14 لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں نےموذی وبا کو شکست دی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 310 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 9448 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12134 اور اب تک 9.04 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران فعال کیسز کی تعداد 10 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2832 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7127 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.74 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 11535 رہ گئی۔ اس وبا کی وجہ سے 8469 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.71 لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7432 ہوگئی ہے اور اب تک 12208 افراد ہلاک اور 8.05 لاکھ سے زائد مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز 1972 تک کم ہوچکے ہیں جبکہ 3.27 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1890 ہوچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں فعال کیسز کی تعداد 178 سے گھٹ کر 4822 رہ گئی ہے اور 1563 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.83 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 231 سے گھٹ کر 8245 رہ گئے ہیں اور 9902 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.40 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 32 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 3007 ہوچکی ہے اور جان لیوا وباسے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5437 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 204 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 8324 ہوگئی ہے اور اب تک 2.35 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3691 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں فعال کیسز کی تعداد 186 سے بڑھ کر 9045 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2.75 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں، جبکہ 15 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3469 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

گجرات میں 8149 فعال کیسز ہیں اوراب تک 4335 مریضوں کی موت اور 2.38 لاکھ سے زیادہ افراد موذی وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4075 میں سے 186 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1428 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.49 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاست ہریانہ میں 2943، راجستھان میں 2727، جموں و کشمیر میں 1907، اتراکھنڈ میں 1562، آسام میں 1059، جھارکھنڈ میں 1043،ہماچل پردیش میں 955، گوا میں 744، پڈوچیری میں 636، تری پورہ میں 388، منی پور میں 364،چنڈی گڑھ میں326، میگھالیہ میں 143، سکم میں 129، لداخ میں 127، ناگالینڈ میں 83، انڈم ن اور نکوبار جزائر میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined