قومی خبریں

کورونا متاثرین کو پلازمہ دینا تبلیغی جماعت کی قابل تقلید نظیر: بی جے پی ترجمان

ظفر اسلام نے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کے اس قابل ستائش اقدام کو تسلیم کرنا چاہیے، جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔ اس سے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب ہو چکے کورونا متاثرین کی طرف سے کورونا کے دیگر متاثرین کو اس وبا کی زد سے باہر نکالنے کے لئے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ دینے کا فیصلہ عین اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی زد میں آنا مکمل طور پر کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اپنا خون پلازمہ عطیہ کرنا مکمل طور پر متاثرین کا اپنا فیصلہ ہے۔

Published: 28 Apr 2020, 1:40 PM IST

ظفر اسلام نے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کے اس قابل ستائش اقدام کو تسلیم کرنا چاہیے، جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔ اس سے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے اس اقدام کو ملک کے ہر شہری کی جانب سے لائق ستائش قرار دیا۔ وہ یہاں یو این آئی اردو سروس سے بات کر رہے تھے۔

Published: 28 Apr 2020, 1:40 PM IST

ظفر اسلام نے کہا کہ کرونا وائرس کسی کو اس کے رنگ، نسل اور ذات و مذہب کی پہچان کے ساتھ زد میں نہیں لیتا، بظاہر اسی ادراک کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں نے بلا امتیاز ملک کے کورونا متاثر شہریوں کو اپنا پلازمہ دے کر ملک میں قابل تقلید نظیر قائم کی ہے۔

Published: 28 Apr 2020, 1:40 PM IST

قبل ازیں نئی ملی نسل کی عصری تربیت کے لئے معروف مولانا فضل الرحیم مجددی نے بھی کورونا وائرس سے تحفظ کے بیشتر سائنسی اقدام کو عین اسلامی تعلیم کے مطابق گردانا تھا اور ملت اسلامیہ ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی تمام تر عبادات کو سر دست اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔

Published: 28 Apr 2020, 1:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Apr 2020, 1:40 PM IST