ایئر پورٹ لوڈر کی ملازمت کے لیے ایئر انڈیا کی جانب سے نکالی گئی بھرتی کے لیے ممبئی ایئر پورٹ پر ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کی بھیڑ لگ گئی۔ اس موقع پر ایئر انڈیا کے لیے بھیڑ کو قابو کرنا مشکل ہو گیا اور بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ایئر انڈیا نے ایئر پورٹ لوڈر کے لیے 600 ملازمتوں کا اعلان کیا تھا جسے حاصل کرنے کے لیے 25 ہزار لوگ آ گئے۔ اس معاملے پر شیوسینا-یو بی ٹی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت نشانہ سادھا ہے۔
Published: undefined
شیو سینا-یو بی ٹی کے لیڈر آنند دوبے نے کہا ہے کہ اس سے قبل گجرات سے بھی ایسی ہی تصویریں اور ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں۔ وہاں پر 10 پوسٹ کے لیے 1800 سے زائد بیروزگار نوجوان آ گئے تھے اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ اسی طرح کا معاملہ اب ممبئی میں بھی سامنے آیا ہے۔ ممبئی میں ایئر انڈیا کی ایئر پورٹ لوڈر کی 600 پوسٹ کے لیے 25 ہزار سے زیادہ بے روزگار نوجوان آ گئے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ ہمارے ملک میں ملازمتیں نہیں ہیں۔ اس کے باوجود پی ایم مودی کہتے ہیں کہ پچھلے چار سالوں میں ہم نے 8 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ملازمتیں کہاں گئیں؟
Published: undefined
پی ایم مودی سے آنند دوبے نے طنزیہ انداز میں یہ سوال بھی پوچھا کہ آپ نے انسانوں کو ملازمتیں دی ہیں یا بھوتوں کو؟ پھر انھوں نے کہا کہ یا تو آپ یہ مان لیں کہ ہمارے ملک میں ملازمتیں نہیں ہیں، آپ صرف جملے بازی کرتے ہیں۔ یا پھر آپ یہ مان لیں کہ ملازمتوں کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے یہ نوجوان ہمارے ملک کے نہیں ہیں اور بیرون ملک سے آئے ہیں۔ دونوں میں سے ایک چیز تو آپ کو ماننی ہی پڑے گی۔ آنند دوبے نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان دن رات پڑھتے ہیں، امتحانات کی تیاری کرتے ہیں اور پیپرز لیک ہو جاتے ہیں۔ نوجوان اپنے حقوق سے محروم ہیں، ملک میں ملازمتیں نہیں ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہم 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنائیں گے۔ کیا آپ اسی طرح کا ترقی یافتہ ہندوستان بنانا چاہتے ہیں؟
Published: undefined
دوسری جانب شیوسینا-یوبی ٹی کے ہی لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بھی ایئرانڈیا کی اس ایئرپورٹ لوڈر پوسٹ کی ملازمت کے حوالے سے حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں روزگار کی افسوسناک صورتحال ہے۔ 600 ملازمتوں کے لیے 25 ہزار نوجوان آ گئے۔ بی جے پی نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی پالیسی ہمارے نوجوانوں کو روزگار سے دور رکھنا اور انہیں منافرت و تقسیم کاری کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined