قومی خبریں

’گربا پنڈالوں میں 'گئو موتر' پلا کر ہی داخلہ دیا جائے!‘ غیر ہندوؤں کو روکنے کے لیے بی جے پی لیڈر کا مطالبہ

کانگریس کے ترجمان نیلابھ شکلا نے کہا ہے کہ گئوشالہ کی حالت زار پر خاموش رہنے والے بی جے پی رہنماؤں کو 'گئوسیوا' نہیں بلکہ سیاست کرنی ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

گربا پنڈالوں میں غیر ہندوؤں کو روکنے کے لیے اندور بی جے پی ضلع صدر نے عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ ضلع صدر چنٹو ورما نے کہا ہے کہ گربا پنڈال میں آنے والے ہر شخص کو پہلے ' گئوموتر' پلایا جائے۔ ایسا کرنے سے اگر شخص ہندو ہوگا تو گئوموتر پینے میں اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ آج کے دور میں آدھار کارڈ ایڈٹ ہو جاتے ہیں۔ ساتھ ہی گربا میں آنے کے لیے لوگ تلک بھی لگوا لیتے ہیں۔ ایسے میں گئو موتر پلاکر ہی پنڈال میں آنے والے لوگوں کو داخلہ دیا جائے۔

Published: undefined

چنٹو ورما سے صحافیوں نے گربا میں آنے والوں کے تحفظ کو لے کر سوال کیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ گربا میں بڑی سے بڑی تعداد میں لوگوں کو پہنچنا چاہیے۔ لوگوں کو تلک لگا کر پنڈال میں آنا چاہیے اور ہر شخص کو گئو موتر پلانا چاہیے کیونکہ گائے ہماری ماتا ہے اور ہم لوگ ان کی پوجا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گربا ماتا جی کا تہوار ہے۔ ہم سب گئوموتر کا استعمال کرتے ہیں تو سب کو پلانا چاہیے۔ اس میں کسی کو کیا دقت ہے۔

Published: undefined

اندور ضلع صدر کے گئوموتر والے بیان پر کانگریس نے سوال اٹھایا ہے اور اسے برسراقتدار پارٹی کی پولرائزیشن والی سیاست کا نیا پینترا قرار دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نیلابھ شکلا نے کہا کہ گئوشالہ کی حالت زار پر خاموش رہنے والے بی جے پی رہنماؤں کو گئوسیوا نہیں بلکہ سیاست کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی بی جے پی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ گربا پنڈالوں میں داخلہ سے پہلے گئوموتر کا 'آچمن' کریں اور اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالیں تاکہ دیگر لوگوں کو بھی اس سے تحریک حاصل ہو سکے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پِترپکچھ ختم ہونے والا ہے۔ اس کے ختم ہوتے ہی نوراتر کا تہوار شروع ہو جائے گا۔ اس دوران گجرات، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر دُرگا تہوار کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined