قومی خبریں

ای ڈی کو 48 گھنٹے کے لئے ہمارے ہاتھ میں دو، فڈنویس بھی شیوسینا کے حق میں ووٹ کریں گے! سنجے راؤت

شیوسینا کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ صرف 48 گھنٹے کے لئے ای ڈی کو ہمارے ہاتھ میں دے کر دیکھئے، دیویندر فڈنویس بھی شیوسینا کے حق میں ووٹ کریں گے۔

سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
سنجے راؤت، تصویر قومی آواز 

ممبئی: شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے ایک مرتبہ پھر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ ای ڈی کو 48 گھنٹے کے لئے ہمارے ہاتھ میں دے کر دیکھئے، دیویندر فڈنویس بھی شیو سینا کے حق میں ووٹ کریں گے۔

Published: undefined

سنجے راؤت اکثر ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہیں۔ سنجے راوت کہتے ہیں کہ شیوسینا ای ڈی سے خوف نہیں کھاتی۔ قبل ازیں، سنجے راؤت نے اپنے بیان میں کہا تھا، ’’پورے ملک میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی ٹائمنگ ہمیں معلوم ہے۔ جہاں کہیں بھی الیکشن ہونے والا ہوتا ہے یا جب کسی ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنا ہوتا ہے تو ای ڈی اور سی بی آئی کو بھیجا جاتا ہے لیکن نہ مہاراشٹر جھکے گا اور نہ ہی شیو سینا ڈرے گی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ مہاراشٹر میں راجیہ سبھا کی چھ میں سے تین سیٹیں بی جے پی کے جیتنے کے بعد شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن پر بی جے پی کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ سنجے راؤت نے کہا، ’’الیکشن کمیشن نے ہمارے ایک ووٹ کو منسوخ کر دیا۔ ہم نے دو ووٹوں پر اعتراض کیا تھا لیکن اس پر کارروائی نہیں کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کی حمایت کی۔‘‘

Published: undefined

مہاراشٹر میں بی جے پی کے پیوش گوئل، انیل بونڈے اور دھننجے مہادک نے راجیہ سبھا انتخابات میں جیت حاصل کی، جبکہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے تین امیدواروں شیو سینا کے سنجے راؤت، این سی پی کے پرفول پٹیل اور کانگریس کے عمران پرتاپ گڑھی نے جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی اور ایم وی اے اتحاد کی جانب سے کراس ووٹنگ اور اصولوں کی خلاف ورزی کے حوالہ سے ای سی کے یہاں شکایت درج کرائی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined