حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ہر گھر کو ایک ملازمت یا نہیں تو بے روزگاری کا الاونس فراہم کرنے ولے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے وعدہ پر یقین کرتے ہوئے عوام نے ان کو اقتدار حوالے کیا، تاہم موجودہ صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
وائی ایس شرمیلا نے ضلع رنگاریڈی میں اپنی پرجا پرستھانم یاترا کے ساتویں دن کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے جدوجہد کرنے والے نوجوان اب بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ملازمت فراہم کریں یا پھر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں۔
Published: undefined
ساتھ ہی شرمیلا نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کے آبائی گاوں تماپور میں بے روزگار نوجوانوں کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے مقام پر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ضعیف افراد اور خواتین سے بات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔س
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز